وَمَا مَنَعَهُمْ أَنْ تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقَاتُهُمْ إِلَّا أَنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ وَلَا يَأْتُونَ الصَّلَاةَ إِلَّا وَهُمْ كُسَالَى وَلَا يُنْفِقُونَ إِلَّا وَهُمْ كَارِهُونَ ﴿54﴾
‏ [جالندھری]‏ اور ان کے خرچ (اموال) کے قبول ہونے سے کوئی چیز مانع نہیں ہوئی سوا اس کے کہ اُنہوں نے خدا سے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کفر کیا اور نماز کو آتے ہیں تو سُست و کاہل ہو کر اور خرچ کرتے ہیں تو ناخوشی سے۔ ‏
تفسیر ابن كثیر