الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُبِينٍ ﴿1﴾
‏ [جالندھری]‏ الرا یہ (خدا کی) کتاب اور قرآن روشن کی آیتیں ہیں۔ ‏
تفسیر ابن كثیر
سورتوں کے اول جو حروف مقطعہ آئے ہیں ان کا بیان پہلے گزر چکا ہے ۔ آیت میں قرآن کی آیتوں کے واضح اور ہر شخص کی سمجھ میں آنے کے قابل ہونے کا بیان فرمایا ہے ۔