وَإِنْ كَانَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ لَظَالِمِينَ ﴿78﴾
‏ [جالندھری]‏ اور بن کے رہنے والے (یعنی قوم شعیب کے لوگ) بھی گنہگار تھے۔ ‏
تفسیر ابن كثیر
اصحاب ایکہ کا المناک انجام 
اصحاب ایکہ سے مراد قوم شعیب ہے ۔ ایکہ کہتے ہیں درختوں کے جھنڈ کو ۔ ان کا ظلم علاوہ شرک و کفر کے غارت گری اور ناپ تول کی کمی بھی تھی ۔ ان کی بستی لوطیوں کے قریب تھی اور ان کا زمانہ بھی ان سے بہت قریب تھا ۔ ان پر بھی ان کی پہیم شراتوں کی وجہ سے عذاب الہی آیا ۔ یہ دونوں بستیاں بر سر شارع عام تھیں ۔ حضرت شعیب علیہ السلام نے اپنی قوم کو ڈراتے ہوئے فرمایا تھا کہ لوط کی قوم تم سے کچھ دور نہیں ۔