خواجہ نجیب الدین، جو نواحِ دہلی میں شاہ فدا حسین کے نام سے مشہور ہیں، سہروردی خاندان میں ایک نیا فرقہ رسول شاہ کے پیروؤں کا پیدا ہو گیا تھا۔ شاہ فدا حسین اس فرقہ میں ابتدائی عمر سے داخل ہو گئے تھے اور رسول شاہ کے جانشین مولوی محمد حنیف کے چیلے بن گئے تھے۔
سر سید کہتے تھے کہ:
"وہ نہایت خوش بیان اور خوش تقریر تھے جب میرے والد کا انتقال ہوا تو میری والدہ کو جو ان کی بھتیجی تھیں، اپنے پاس بلا کر ایسی عمدہ تقریر کی کہ اب تک اس کا لطف میرے دل سے نہیں بھولا۔"