سر سید نے ایک دفعہ شاہ صاحب کا ذکر کرتے ہوئے ہمارے سامنے یہ کہا تھا کہ "گو اس قسم کی عقیدت جیسی مریدوں کو اپنے شیخ کے ساتھ ہوتی ہے مجھ کو نہیں ہے، لیکن نہایت قوی تعلق اور رابطہ اخلاص میرے دل میں شاہ صاحب کے ساتھ ہے اور میں چاہتا ہوں کہ میری لائف میں اس بات کی تصریح کی جائے۔"

×: سر سید نے اپنے ایک خط میں اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے ان عالم کا نام مولوی نذیر حسین دہلوی بتایا ہے (مکتوبات سر سید، مجلس ترقی ادب لاہور، 1959ء، ص – 649)