فن رجال کا سلسلہ ان ہی سے شروع ہوا۔ علامہ ذہبیؒ نے لکھا ہے کہ فن رجال میں اول جس شخص نے لکھا وہ یحی بن سعید القطانؒ ہیں۔ امام احمد بن حنبلؒ کا قول ہے "میں نے اپنی آنکھوں سے یحیٰ کا مثل نہیں دیکھا۔"

اس فضل و کمال کے ساتھ امام ابو حنیفہؒ کے حلقۂ درس میں اکثر شریک ہوتے اور انکی شاگردی پر فخر کرتے تھے۔ علامہ ذہبیؒ نے لکھا ہے کہ یحیٰ بن سعید القطانؒ اکثر امام ابو حنیفہؒ کے قول پر ہی فتوی دیا کرتے تھے۔ 120ھ میں پیدا ہوئے اور 198ھ میں بمقام بصرہ وفات پائی۔