حدیث حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک مکاتب آیا اور کہنے لگا کہ میں کتابت کی رقم ادا کر نے سے عاجز ہو گیا ہوں میری امداد کیجیے۔ فرمایا کہ میں تجھ کو چند کلمات کی دعا نہ بتلا دوں جو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتلائی ہے۔ اگر تیرے اوپر کوہ ثبیر کے برابر بھی قرض ہو گا تو حق تعالی ادا کر دیں گے یوں کہا کر اللہم اکفنی بحلالک عن حرامک و اغنی بفضلک عمن سواک۔ رواہ الترمذی واللفظ وقال حسن غریب والحاکم وقال صحیح الاسناد

حدیث 10۔ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ بن جبل سے فرمایا کہ میں تم کو ایسی دعا نہ بتلاؤں کہ اگر تمہارے اوپر پہاڑ کے برابر قرض ہو تو اس کو بھی حق تعالی ادا کر دیں گے یوں کہا کرو۔ اللہم مالک الملک توتی الملک من تشاء وتنزع الملک ممن تشاء وتعز من تشاء وتذل من تشاء بیدک الخیر انک علی کل شئی قدیر رحمان الدنیا والاخرۃ ورحمیہما تعطیہما من تشاء وتمنع منہما من تشاء ارحمنی رحمۃ تغسینی بہا عن رحمۃ من سواک۔ رواہ الطبرانی فی الصغیر باسناد جید