۱۔ انسان کے جسم کی بناوٹ کے سلسلے میں بات کرنا، جیسے کسی بھائی کو نابینا، اندھا ، کالا اور ٹھگنا کہنا۔
۲۔ انسان کے حسب ونسب کے سلسلے میں بات کرنا جیسے غلام ،یا نچلی ذات سے کسی کو یاد کرنا۔
۳۔ کسی کے پیشے کو حقیر جانتے ہوئے یاد کرنا جیسے فراش، حجام اور قصاب کہنا۔
۴۔ شرعی امور سے متعلق بات کرنا، جیسے کسی کو چور، جھوٹا اور شرابی وغیرہ کہنا۔
۵۔انسان کے ظاہری وضع قطع سے متعلق حقارت آمیز بات کہنا جیسے کسی کو لمبی آستین والا ، لمبے کپڑوں والا یا اس طرح کے الفاظ سے یاد کرنا۔
۶۔کسی کو کم ادب، باتونی، غافل، سست وغیرہ الفاظ سے یاد کرنا۔
مذکورہ تمام باتیں غیبت کے باب سے تعلق رکھتی ہیں، اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے والا اپنے مرداربھائی کا گوشت کھانے والے کے مترادف ہے۔