یہ رشید احمد صدیقی کی ان مختصر تقریروں کا مجموعہ ہے جو مختلف اوقات میں آل انڈیا ریڈیو سے نشر ہوئیں ان کی تعداد چالیس ہیں۔ خنداں نشریاتی ادب کی ایک اہم کتاب ہے۔ اس کتاب کے تمام مضامین نشریاتی تقاضوں کو مد نظر رکھ کر لکھے گئے ہیں۔ اس کے مضامین میں کہیں گہرے طنز کا احساس ہوتا ہے تو کہیں کہیں رشید احمد صدیقی کا طنز یہ اسلوب سطحی ہو گیا ہے۔