انتخاب مضامین مرزا محمود بیگ

یہ کتاب مرزا محمود بیگ کے نشری تقریروں اور فیچروں کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو کے لئے مختلف موضوعات پر تقریریں لکھیں۔ ان تقریروں کا مجموعہ مضامین محمود ہے جس میں خاکے اور ہلکی پھلکی مزاحیہ تقریریں بھی ہیں۔ یہ تقریریں بھی ہمارے نشریاتی ادب کا ایک اہم حصہ ہیں۔ اس مجموعے میں تیرہ فیچر بھی ہیں جنہیں مرزا محمود بیگ نے بغاوت ہند کی سالگرہ کے موقعہ پر 1957 ء میں لکھا تھا۔ ان فیچروں کا عنوان دلی اور اس کے گلی کوچے ہیں یہ کتاب نشریاتی ادب کی ایک اہم کڑی ہے۔ ریڈیائی تقریروں اور خاکوں کی اس کتاب کے علاوہ بہت سی تقریریں اور خاکے اردو کے مختلف رسائل میں شائع ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں عملی دشواری یہ ہے کہ ان مضامین میں بہت کم ایسے ہیں جنہیں ریڈیو کے حوالے کے ساتھ شائع کیا گیا ہے