یہ کتاب ڈاکٹر نریش کے مقالات کا مجموعہ ہے جس میں ریڈیائی مضامین بھی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ذاکر حسین کے تعلیمی خطبات میں بھی ریڈیائی مضامین شامل ہیں۔ پروفیسر محمد مجیب کی کتاب دنیا کی کہانی، خواجہ غلام السیدین کی کتاب داستان اشک و خون قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ چند مشہور زمانہ تقریری سلسلوں کا ذکر بھی کرنا بے جا نہیں ہو گا۔

بھلائے نہ بنے سلسلہ تقاریر کے تحت اردو سروس سے مشرق و مغرب کی شہرہ آفاق تصنیفات کے ان اہم کرداروں پر 120 ایسی تقریریں نشر کی گئیں جو سامعین کے ذہن پر گہرا نقش چھوڑ گئیں اور اق مصور کے تحت ادب کی اہم تصنیفات پر مبنی سلسلہ تقاریر آسماں کیسے کیسے، اردو ہے جس کا نام رودادقفس (زندانی ادب سے متعلق سلسلہ تقاریر) جدید ادبی رجحانات/ اے عشق اجل گہر /یہ خلد بریں ارمانوں کی /غالب بصد انداز وغیرہ وغیرہ۔