کرشن چندر 1939ء میں ریڈیو کے ملازم ہوئے اور اسسٹنٹ کے طور پر نو سال تک کام کیا پھر فلمی دنیا سے وابستہ ہو گئے۔ آل انڈیا ریڈیو میں اپنی ملازمت کے دوران انہوں نے خاص طور سے ریڈیو کے لئے ڈرامے لکھے۔ ان کے ڈراموں کا مجموعہ دروازہ کے عنوان سے شائع ہو چکا ہے۔ اس مجموعہ میں شامل ڈراموں کے عنوانات ہیں:

  1. سرائے کے باہر
  2. قاہرہ کی ایک شام
  3. دروازہ کھول دو۔

آل انڈیا ریڈیو کی اردو سروس میں کرشن چندر کے لکھے ہوئے ڈرامے کی ریکارڈنگ موجود ہے۔ یہ ہیں: ایک روپیہ ایک پھول، کتے کی موت اور سرائے کے باہر، لیکن ان ڈراموں کی کوئی اسکرپٹ موجود نہیں ہے۔