اپندر ناتھ اشک کا تعلق ریڈیو سے بڑا گہرا رہا ہے۔ یکم جون 1961 ء کو آل انڈیا ریڈیو میں ملازم ہوئے۔ دوران ملازمت انہوں نے ایک سے ایک کہانیاں اور ڈرامے لکھے صبح و شام کے عنوان سے انجو کا ایک ایکٹ اور ازلی راستے کے عنوان سے دو ایکٹ کے ڈرامے لکھے۔ ان کی زیادہ تر اسکرپٹ زمانہ کے ہاتھوں برباد ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے پوری تفصیل کا پتہ نہیں چل پایا۔