مجلس اِدارت کی ایک انوکھی پیشکش

یہ انقلابی دعوت آپ سے کسی مالی تعاون کی طلب گار نہیں ہے، یہاں تک کہ اگر آپ مالی تعاون کرنا چاہیں تو بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ اگر آپ اس انقلابی دعوت کو چہار دانگ عالم میں پھیلانے کے عمل میں حصہ دار بننا چاہتے ہیں تو اُردو جرنلزم اکیڈمی آپ کیلئے آپ کے اپنے علاقے میں آپ کا ہفت روزہ اُردو میگزین شائع کرنے کا پروگرام پیش کرتی ہے۔ اس پروگرام کی ایک نمایاں خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کیلئے کوئی سرمایہ کاری درکار نہیں ہے۔

طریق کار اس طرح ہو گا کہ ادارہ اپنے میگزین کی تیار کمپوزڈ فائل آپ کو تقریباً بلا معاوضہ بذریعہ ای میل بھیج دے گا۔ اس فائل میں آپ کے میگزین کے نام یعنی پیشانی اور اشتہارات کیلئے مقررہ جگہ خالی ہو گی جہاں آپ اپنی مرضی کا مواد شامل کر سکیں گے۔ اس مواد میں اشتہارات، سپلیمنٹ اور مقامی خبریں، رپورٹس اور مضامین و مکاتیب وغیرہ، غرض کچھ بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس اس مواد کی ادارت، کمپیوٹر ڈیزائیننگ اور کمپوزنگ کا انتظام نہ ہو تو آپ یہ مواد بھی اکیڈمی کو ارسال کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو مکمل شمارہ کمپیوٹر میں تیار کر کے ہی ارسال کیا جائے۔ اس کے بعد کا کام پرنٹنگ پریس کا ہے۔ آپ کو صرف یہ کرنا ہو گا کہ اگر آپ کے پاس اپنا لیزر پرنٹر ہے تو اس فائل کا پرنٹ آؤٹ ورنہ یہ ان پیج یا کورل ڈرا کی فائل ہی پا کر پرنٹنگ پریس منیجر کے حوالے کر دیں یا اگر آپ چاہیں تو ہم اسے براہ راست بھجوا دیں گے اور وہ اسے اخباری کاغذوں پر پرنٹ کر دے گا۔

مختصراً یوں سمجھ لیجیے کہ ایک ہزار شمارے پر آپ کا خرچ کم و بیش آٹھ سو روپے آئے گا جو تقریباً پانچ سو شماروں کی فروخت سے پورا ہو جائے گا۔ اگر آپ عمدہ کاغذ یا نئی کوٹڈ پلیٹ کی اعلیٰ کوالٹی پرنٹنگ پسند کریں تو اس خرچ میں چند سو روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔ شمارے کی بلا معاوضہ آن لائن سپورٹ اکیڈمی کی ذمہ داری ہے۔ اشتہارات کا منافع علیحدہ ہے۔ اگر آپ کا اپنا کوئی کاروبار ایسا ہے جو یہ خرچ اپنی ایڈورٹائزنگ کے اکاؤنٹ میں ڈال سکتا ہے تو آپ کو یہ شمارہ بیچنے کی بھی ضرورت نہیں، آپ اسے بزنس پبلسٹی کیلئے ہینڈ بل کی طرح فری تقسیم کریں، آپ کے پاس دوسروں کے اشتہارات کا نفع ہی اتنا جمع ہونے لگے گا کہ شمارے کے خرچ کا بوجھ ختم ہو جائے گا اور پھر کچھ ہی دیر میں اس کی اشاعت بڑھنے لگے گی جو نفع کے ساتھ ساتھ آپ کی سماجی عزت و توقیر میں اضافے کا سبب بنے گی، تب پھر آپ اپنے علاقے سے کسی الیکشن میں امیدوار کی حیثیت سے اس انقلابی دعوت کے ابلاغ کا بہترین حق بھی ادا کر سکتے ہیں، حتیٰ کہ اس کی بنیاد پر ایک قرآنی معاشرے کی طرف ذہنی ہجرت کا پروگرام بھی لوگوں کو دے سکتے ہیں۔

تفصیل کیلئے فون کیجیے یا ای میل کے ذریعے رابطہ فرمایئے
urduacademy@gmail.com
PH 0092-321-6581221