میں جب بھی اُس طرف سے گزرتا جیوتش کو ہمیشہ ہی آدمیوں کے بیچ گھرا پاتا۔ وہ ہاتھوں میں کھینچی آڑی ترچھی لکیروں کو پڑھ کر لوگوں کو اُن کی قسمت کے فیصلوں سے آگاہ کرتا تھا۔

ایک دن میں بھی اس بھیڑ میں چلا گیا لیکن میری باری آنے تک بہت رات ہو چکی تھی۔ وہ ہماری جانب دیکھ کر کہنے لگا۔

" تم لوگوں کی "بھوش وانی" میں کل بتاؤں گا کل تم ضرور آنا۔ میں تمہیں یہیں ملوں گا۔"

دوسرے دن جب ہم وہاں پہنچے تو پتہ چلا کہ دوسروں کی قسمت کی لکیروں کو پڑھنے والا خود اپنی قسمت کی لکیروں سے نا آشنا تھا۔

وہ تو آج صبح ہی اِس دنیا سے کوچ کر چکا!!