عمران روزگار کے سلسلے میں اپنے گاؤں سے شہر آیا تھا اور گذشتہ دو سال سے جمیل سیٹھ کی چار منزلہ عمارت میں ایک کمرہ کرایہ پر لے کر رہ رہاتھا۔ جمیل سیٹھ کا بڑا لمبا چوڑا کاروبار تھا۔ لیکن اُنھیں کوئی اولاد نہ تھی۔

ایک دن اچانک جمیل سیٹھ کو دل کا دورہ پڑا اور وہ اس دنیا سے چل بسے۔ ایک سال بعد عمران نے مرحوم کی بیوی سے نکاح کر لیا۔ اور مرحوم جمیل سیٹھ کے لمبے چوڑے کاروبار کو سنبھال لیا۔ اب لوگ اُسے عمران سیٹھ کے نام سے پُکارنے لگے تھے۔