آج سے دو ارب سال پیشتر سمندر کے کنارے پایاب پانی میں کائی نمودار ہوئی. یہ زندگی کا آغاز تھا. 60 کروڑ سال قبل یک خلوی جانور پیدا ہوئے. پھر 3 کروڑ سال بعد اسفنج اور سہ خلوی جانور پیدا ہوئے. 45 کروڑ سال قبل پتوں کے بغیر پودے ظاہر ہوئے اور اسی دور میں ریڑھ کی ہڈ ی والے جانور پیدا ہوئے. 40 کروڑ سال قبل مچھلیوں اور کنکھجوروں کی نمو د ہوئی. 30 کروڑ سال قبل بڑے بڑے دلدلی جانور پیدا ہوئے. یہ عظیم الجثہ جانور 4 فٹ لمبے اور 35 ٹن تک وزنی تھے. 13 کروڑ سال بعد یا آج سے 17 کروڑ سال پہلے بے دم بوزنہ(Ape) سیدھا ہو کر چلنے لگا(یعنی وہ بندر، جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ انسان کا جد اعلیٰ ہے )اس سے 30سال بعد یا آج سے 70 لاکھ سال پہلے اس بے دم بوزنے کی ایک قسم" تپھکن تھروپس" سے پہلی انسانی نسل پیدا ہوئی. مزید 50 لاکھ سال بعد یا آج سے 20 لاکھ سال پہلے پہلی با شعور انسانی نسل پیدا ہوئی. جس نے پتھر کا ہتھیار اٹھایا. مزید 2 لاکھ سال بعد اس میں ذہنی ارتقاء ہوا اور انسانی نسل نے غاروں میں رہنا شروع کیا. (زریں معلومات مطبوعہ فیروز سنز ص 7 تا 9 )
ڈارون نے اپنی پہلی کتاب اصل الانواع 1859ء میں لکھی پھر اصل الانسان (Origin of man)اور پھر تسلسل انسانی (Decent of man)لکھ کر اپنے نظریہ کی تائید مزید کی. اور اپنے اس نظریہ کو مندرجہ ذیل چار اصولوں پر استوار کیا ہے.