ریاضیاتی اِعتبار سے بھی اِرتقاء بالکل ناممکن ہے. اَمیبا سے کیڑا بننے تک اِرتقاء کے لئے جینی کوڈ میں 39x1020 تبدیلیاں مطلوب ہیں، جو فی سیکنڈ ایک تبدیلی کی شرح سے 100کھرب سال گویا موجودہ کائنات کی عمر سے 500گنا زیادہ وقت میں مکمل ہو سکتی ہیں. ایک بوزنہ (Ape) سے اِنسان بننے کے اِرتقائی عمل کے لئے 3x10520 تبدیلیوں کی ضرورت ہے، یہ تبدیلیاں اِتنی کثیر تعداد پر مشتمل ہیں کہ اگر ہم اِس کائنات کی ایک چوتھائی مرکّبات کی قوّت کو زیرِ اِستعمال لائیں تو بھی اُسے پانے میں قاصر رہیں گے. مزید موازنے کے لئے اِتنا جان لینا ہی کافی ہے کہ کائنات کا قطر ایک اِلیکٹران کے قطر سے 10124 گناسے زیادہ بڑا نہیں ہے. اِن سب (حقائق) سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اِرتقاء (کا یہ تصوّر) ریاضیاتی ناممکنات میں سے ہے.