- اللہ نے انسان کو تراب یعنی خشک مٹی سے پیدا کیا. (67:40)
- ارض یعنی زمین یا عام مٹی سے پیدا کیا. (17:71)
- اسے طین یعنی گیلی مٹی یا گارے سے پیدا کیا. (2:6)
- اسے طین لازب یعنی لیسدار اور چپکدار مٹی سے پیدا کیا. (11:37)
- اسے حَماٍ مسنون بمعنی بدبو دار مٹی اور گلے سڑے کیچڑ سے پیدا کیا. (26:15)
- اسے صلصال یعنی حرارت سے پکائی ہوئی مٹی سے پیدا کیا. (26:15)
- اسے صلصال کالفخار یعنی ٹن سے بجنے والی ٹھیکری سے پیدا کیا. (14:55)
یہ ہیں وہ مٹی پر وارد ہونے والے اطوار یا مراحل جن کا قرآن نے ذکر کیا کہ ان اطوار کے بعد آدم علیہ السلام کا پتلا تیار ہوا تھا. اور یہ ساتوں مراحل بس جمادات میں ہی پورے ہو جاتے ہیں. مٹی میں پانی کی آمیزش ضرور ہوئی لیکن بعد میں وہ پوری طرح خشک کر دیا گیا. اب دیکھئے ان مراحل میں کہیں نباتات اور حیوانات کا ذکر آیا ہے کہ اس راستہ سے انسان وجود میں آیا ہے؟