دے ولولہ شوق جسے لذت پرواز
کر سکتا ہے وہ ذرہ مہ و مہر کو تاراج
مشکل نہیں یاران چمن معرکہ باز
پر سوز اگر ہو نفس سینہ دراج
ناوک ہے مسلماں ہدف اس کا ہے ثریا
ہے سر سرا پردہ جاں نکتہ معراج
تو معنی و النجم نہ سمجھا تو عجب کیا
ہے تیرا مد و جزر ابھی چاند کا محتاج