فوارہ

یہ آبجو کی روانی یہ ہمکناری خاک
مری نگاہ میں ناخوب ہے یہ نظارہ
ادھر نہ دیکھ ادھر دیکھ اے جوان عزیز
بلند زور دروں سے ہوا ہے فوارہ
علامہ محمد اقبال
مارچ ۲۰۱۹
ضرب کلیم اردو زبان میں شاعری کی ایک کتاب ہے جو عظیم شاعر، فلسفی اور پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال کی تصنیف ہے۔ یہ کتاب 1936ء میں ان کی وفات سے صرف دو سال قبل شائع ہوئی۔