بے جُرأتِ رِندانہ ہر عشق ہے رُوباہی

بے جرأت رندانہ ہر عشق ہے روباہی
بازو ہے قوی جس کا وہ عشق یداللہی
جو سختی منزل کو سامان سفر سمجھے
اے وائے تن آسانی ناپید ہے وہ راہی
وحشت نہ سمجھ اس کو اے مردک میدانی
کہسار کی خلوت ہے تعلیم خود آگاہی
دنیا ہے روایاتی عقبی ہے مناجاتی
در باز دو عالم را این است شہنشاہی
علامہ محمد اقبال
مارچ ۲۰۱۹
ضرب کلیم اردو زبان میں شاعری کی ایک کتاب ہے جو عظیم شاعر، فلسفی اور پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال کی تصنیف ہے۔ یہ کتاب 1936ء میں ان کی وفات سے صرف دو سال قبل شائع ہوئی۔