نہ پُوچھ اِس کی حقیقت، حُضُورِ والا نے مجھے جو بھیجی ہے بیسن کی رَوغَنی روٹی
نہ کھاتے گیہوں، نکلتے نہ خُلد سے باہر جو کھاتے حضرتِ آدم یہ بیسَنی روٹی