تعارف


پروگرمنگ شاعری ہے


ورڈپریس ایک اُوپن سورس کونٹنٹ میجنمنٹ سسٹم ہے. ورڈپریس کا آغاز ایک بلاگ سسٹم کی حیثیت سے ہوا. لیکن اب اسے بہت سے مختلف شعبوں میں مختالف مقاصد کہ  لیے استمال کیا جا رہا ہے مثلاً آنلائن شاپنگ، اخبار، پروفائل سائٹ، ممبرشپ پورٹل، ویڈیو بلاگ، پروڈکٹ ویبسائٹ.

مئی ۲۰۰۳ سے اب تک ورڈپریس سسٹم تیار کرنے میں بہت سے لوگ شامل ہیں. وقت کہ ساتھ ساتھ یہ سسٹم مستحکم ہوتا چلا گیا اور آج اسے دنیا کہ بڑی کمپنیاں اپنی مرکزی ویبسائٹ کہ لیے استمال کرتی ہیں جیسے کہ نیویورک ٹایمز، والسٹریٹ جرنل، فوربز، وایرڈ، سونی، ٹیوٹہ ...

بلاگ کیا ہے

بلاگ کو آپ اپنی ایک ذاتی ڈائری کی طرح سمجھ سکتے ہیں. اس لفظ کو پہلی مرتبہ ۱۹۹۷ میں استمال کیا گیا.  بلاگ اب ایک واحد لفظ سے جانا جاتا ہے البتہ آغاز میں اسے ویب لوگ کہ طور پر دنیا جانتی تھی. ویب سے مراد انٹرنیٹ اور لوگ سے مراد موضوعات کی اشاعت وقت کہ مطابقت کہ ساتھ.

عموممی اصطلاحات

پوسٹ

بلاگ میں اینٹری کا نام ہے. یوں تو انٹری بہت سے حصوں پر مشتمل ہو سکتی ہے. لیکن واضح طور پر آپ کو اینٹری میں عنوان title اور مواد content ملے گا. مواد میں متن، تصویر، ویڈیو شامل کی جا سکتی ہیں. ہر پوسٹ کا ایک وقت اشاعت ہوتا ہے، اگر آپ پوسٹ کا وقت مستقبل میں مقرر کر دیں گے تو پوسٹ خودباخود مسقتبل میں اُس وقت شائع ہو جائے گی. بلاگ ویبسائٹ پر عموممی طور پر سب سے پہلی اشاعت سب سے تازہ ترین اینٹری ہوتی ہے.

کیٹگری اور ٹیگز

پوسٹ کو آپ قسم category میں بانٹ سکتی ہیں. اس کے ساتھ ٹیگ tag لگا سکتے ہیں. یہ دونوں چیزیں بلاگ پوسٹز منظم کرنے کہ لیے استمال کی جاتی ہیں. جیسا کہ اگر آپ کا بلاگ کھیل سے متعالق ہے تو ہر پوسٹ کو آپ کھیل کہ مطابقت سے صحیح کیٹگری میں ڈال سکتے ہیں. مثلاً کرکٹ، فٹبال. جبکہ اُس ہی پوسٹ پر آپ ایک یا ایک سے زیادہ ٹیگ لگا سکتے ہیں. مثلاً قزافی سٹیڈیم، دن رات، ٹی۲۰ وغیرہ.

یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنے بلاگ کو کس سلیقہ سے منظم کرتے ہیں.

کامنٹز

اگر آپ چاہیں کہ آپ کی پوسٹ پر لوگ تبصرہ کر سکیں تو آپ اپنے صارفین کو اس کی اجازت دے سکتے ہیں. اس فیچر کو استمال کرنے میں احتیاط ضروری ہے کیونکہ اگر آپ ایک مشہور بلاگ کہ مالک ہیں تو ہر کوئی آپ کی پوسٹ پر کامنٹ کرے گا تو آپ کا پوسٹ پیج غیر ضروری اور فضول دیکھنا کا خدشہ ہو سکتا ہے. کیونکہ سنجیدہ صارفین کوالٹی کو مقدار پر اہمیت دیتے ہیں. میرا مشورہ ہے اگر بہت سے لوگ کامنٹ کریں تو آپ اپنے بلاگ پر موڈریشن کا آپشن آن کر دیں تاکہ آپکی اجازت کے بغیر کوئی کامنٹ پوسٹ پر نظر نہ آئے.

تھیمز

تھیم سے مراد آپ کہ بلاگ کا ڈزائین اور لےآؤٹ ہے. آپ ورڈپریس میں نیا تھیم انسٹال کر سکتے، بذات خود کسٹم ٹھیم تیار کر سکتے ہیں. اس طرح آپ کسی بھی طرح کی ویبسائٹ تیار کر سکتے ہیں.

پَلگ اِنز

ورڈپریس پلگ انز ورڈپریس سافٹویر کی فعالیت میں اضافہ کرتی ہے. آپ ورڈپریس کہ نظام سے اپنے کام کا پلگ ان ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر سکتے ہیں. مشہور پلگ انز میں حفاظت سپیم، سرچ انجن اُپٹمائزیشن، کیشنگ، آنلائن کامرس، سوشل میڈیا کہ ساتھ انضمام، رابطہ کہ فارمز اور بیک اپ شامل ہیں.

وجیٹز

وجیٹز پلگ اِنز کی مانند ہوتے ہیں. ان کا استمال معلومات جو آپ اپنی ویبسائٹ پر کسی چھوٹے سے حصے میں دیکھنا چاہیں کہ لیا کیا جاتا ہے. مثلا تارہ ترین پوسٹ، مشہور پوسٹز، تارہ ترین کامنٹز، لنک، صفحات، تلاش کا باکس یا معیاری ٹیکسٹ.

مینیوز

مینو وہ مخصوص لنکز جو آپ کی ویبسائٹ پر ضروری حصوں کی نشاندی کرتے ہیں.

پیج

پیج عنوان اور مواد سے مل کر بنتا ہے. اس میں وقت اشاعت نہیں ہوتا. اس کا مقصد صارفین کو عموممی معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے. پوسٹ سے پیج کا تصور مختلف اس طرح بھی ہے کہ پوسٹ آئے روز نئ سے نئ آپ اپنی ویبسائٹ پر ڈالتے جائیں گے جبکہ پیج شاید آپ ۳ ماہ میں ایک بار بدلیں.

ہوم پیج

صفحہ اول جس پر لوگ سب سے پہلے نظر ڈالتے ہیں. ورڈپریس آپ کو یہ صلاحیت دیتا ہے کہ آپ اسکو جیسے چاہیں نکہار لیں.

یوزرز

ورڈپریس میں آپ ایک سے زیادہ اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں. اگر آپ ایڈیٹر ہیں اور آپ کہ نیچے بہت سے ریپورٹر کام کر رہیں ہیں تو آپ اُن ہر ایک کو علیدہ علیدہ ذاتی ورڈپریس اکاؤنٹ دے سکتے ہیں تاکہ وہ اپنا کام شائع کر سکیں.

اہم ویب گاہیں