اس حصہ میں ہم آپکو ورڈپریس پر مواد کی تخلیق سے گزاریں گے تاکہ آپ اس سے وافقیت حاصل کر سکیں.

پوسٹ

ورڈپریس ایڈمنسٹریشن ڈیشبورڈ میں،  پوسٹیں. نئی شامل کریں پر کلک کر دیں. آپ کے سامنے یہ سکرین ظاہر ہو گی.



  • یہاں پر عنوان لکھیں. مثلاً، لاہور پاکستان کا دل ہے. آپ کسی اور شہر کا نام بھی استمال کر سکتے ہیں. لیکن ہم لاہور پر یہاں توفیق کرتے ہیں.



    پوسٹ کی نیچے آپ پرمالنک دیکھ سکتے ہیں. یہ وہ لنک ہے جو پوسٹ کا عنوان بندلنے سے مسقتبل میں تبدیل نہیں ہو گا. اس کو اگر آپ کچھ بہتر
    انداز میں دیکھانا چاہتے ہیں تو پرمالنک تبدیل کریں پر کلک کر ددیں. یہ آپکو پرمالنکس پیج کی سیٹنگ پر لے جائے گا. یہاں آپ اپنے لنک کی ساخت دیکھ سکتے ہیں. نیجے ملحظہ کریں میں نے اپنے پرمالنک کو پوسٹ کے نام کے ساتھ منسلک کر دیا ہے. اس سے آپ کی ویبسائٹ پر لنک بہتر انداز میں دکھیں گئے.



  • عنوان کے مطابق مواد ڈالیں.

    • اگر آپ کچھ مواد کو دو حصوں میں بانٹنا چاہتے ہیں. مثلاً متن کا کچھ حصہ ایک پیراگراف پہلے نظر آئے اور باقی جب صارف پوسٹ کے پیج پر داخل ہو جائے. تو آپ اپنے مواد کے اُس پوانٹ پر جائیں جہاں پر آپ متن کی تقسیم چاہتے ہیں اور مذید پڑھیں کے بٹن پر کلک کر دیں.


       
    • اگر آپکو کچھ آپشن نظر نہیں آ رہے تو آپ ٹول بار ٹوگل پر کلک کر دیں. اس سے آپکو مذید ٹولز نظر آئیں گے.



    • آپ اپنی پوسٹ کے ساتھ نمایاں تصویر لگا سکتے ہیں. اس کے لیے بائیں جانب نمایاں تصویر کے ڈبے پر جا کے تصویر مقرر کریں.

    • اگر آپ پوسٹ پر کچھ ٹیگز لگانا چاہتے ہیں تو ٹیگز کے ڈبے میں جا کر ٹیگز کا اضافہ کریں یا پہلے سے بنائے ہوے ٹیگز میں سے کچھ کو چن لیں.


  • بائیں جانب زمرہ جات (کیٹگری) میں آپ پہلے سے موجود زمرہ یا ایک نیا زمرہ بنا سکتے ہیں. مثال کے طور پر نیچے دیے گئے مثال میں ہم نہ زمرہ بنایا اور اس کی اپنی پوسٹ کے ساتھ مناسبت قائم کر دی.


  • پوسٹ میں تصویر، آڈیو یا ویڈیو شامل کرنے کے لیے.


    یہ آپ کو اُوپر دائیں جانب سکرین پر نظر آئے گا. اس پر کلک کر دیں. اس کے بعد آپ کی سکرین پر یہ ڈائلوگ کھلے گا.



  • اپنی پوسٹ کا آپ مقصد کا تعین کرنے کے لیے آپ فارمیٹ باکس کا سہارا لے سکتے ہیں. اس سے آپ کی پوسٹ آپکے انتخاب کے مطابق مختلف نظر آئے گی.
  • جب آپ اپنی پوسٹ سی مطمین ہو جائیں تو شائع کریں کے ڈبے میں جا کر اسے عموامی بنا سکتے ہیں.



    • اگر آپ فلوقت پوسٹ کو عوامی نہیں بنانا چاہتے تو آپ اسی کی حالت ڈرافٹ ہی رکھ سکتے ہیں. اس حالت میں یہ شائع نہیں ہو گی.
    • اگر آپ چاہیں تو اس کو سرورق یعنی ہوم پیج پر سب سے اُوپر دیکھا سکتے ہیں. اس کے لیے سرورق پر چسپاں کے ڈبے کو چیک کر دیں.
    • اپنی پوسٹ کو پاسورڈ کے ساتھ محفوظ کر سکتے ہیں یا اسی محض نجی حیثیت سے اپنے لیے مخصوص رکھ سکتے ہیں.
    • اگر آپ اس پوسٹ کو فوری نہیں بلکہ مسقتبل میں شائع کرنا چاہتے ہیں تو شائع کریں کے سامنے ترمیم کریں پر کلک کر دیں. یہاں آپ دن اور وقت سیٹ کر سکتے ہیں جب یہ پوسٹ عموام کو نظر آنا شروع ہو.


  • تبصرے کو اپنی پوسٹ پر چالو کرنے کے لیے پوسٹ کے نیچے تبادلہء خیال کے آپشنز میں عوام کو اس کے اجازت دیں.