اس سیکشن میں ہم یہ دیکھیں گئے کے کیسے ہم دوسرں کے تھیمز کو اپنی ویبسائٹ پر استمال کر سکتے ہیں۔ لیکن اس سے زیادہ ضروری ہم کیسے تھیم تیار کر سکتے ہیں تاکہ آپ اپنے خیالات کو عملی جاما پہنا سکیں۔
تھیم کیا ہے
تھیم آپ کی ویبسائٹ کو کسٹمائز کرنا کا طریقہ ہے. آئے پہلے دیکھتے ہیں ہم کیسے کسی دوسرے کے تھیم کو انسٹال کر کے اپنی ویبسائٹ کا ڈزائین بدل سکتے ہیں.
ورڈپریس ڈیشبورڈ میں ظاہری شکل سے تھیمز میں جائیے. یہاں پر آپ پہلے سے انسٹال شدہ ٹھیم دیکھ سکتے ہیں اور مزید تھیمز کا اضافہ کر سکتے ہیں. پہلے سے دی ہوئے تھیم پر کلک کر کے تفصیلات حاصل کریں. تفصیلات میں فعال کریں پر کلک کرنے سے یہ تھیم آپکی ویبسائٹ کا ٹھیم بن جائے گا.
جمع کے نشان پر کلک کر کے نئے تھیم کو شامل کرنے کی سکرین پر چلے جائیں.
یہاں پر آپکو دوسرں کے تھیمز کی لسٹ نظر آئے گی. اگر آپکی پسند کا تھیم نظر نہیں آپ رہا تو آپ اسے بائیں جانب سے تلاش کر سکتے ہیں. جو تھیم آپ کے سسٹم پر پہلے سے انسٹال ہوں اُن کے اُوپر آپ ہرا نشان دیکھ سکتے ہیں.
تھیم پر ہور کرنے سے آپ کو مذید معلومات نظر آئیں گی. یہاں آپ تھیم کو انسٹال کر سکتے ہیں. پیش منظر پر کلک کر کے آپ اس تھیم کو ڈزائن ملاحظہ کر سکتے ہیں.