عموممی طور پر لوگ تھیم کو بغیر کسی فریمورک کے تیار کرتے ہیں. لیکن عملی زندگی میں یہ اس میں بہت سا وقت صرف ہو جاتا ہے. تھیم فریمورک کا بذات خود کوئی ڈزائین نہیں ہوتا. اس کا مقصد آپکے ورڈپریس تھیمز ڈویلپمنٹ کے کام میں مسقتل مزاجی پیدا کرنا ہے. کیونکہ ورڈپریس ہر دو ماہ بعد تبدیل ہوتا رہتا ہے جس سے آپ کے کام میں خلل پیدا ہو سکتا ہے یا آپ تازہ ترین فیچرز کو استمال کرنے میں ہچکچاہٹ بڑتیں گے. کیونکہ آپکو ہہ بات قابل قبول نہ ہو گی کہ آپ کو تھیم ورڈپریس کے ایک ورژن میں تو کامیابی کے ساتھ چلتا ہے لیکن پرانے ورژن سے مطابقت نہیں رکھتا. اس سے برعکس تھیم فریمورک سے آپ اپنے ڈویلپمنٹ کا کام بغیر سوچے کہ ورڈپریس میں کوئی نہیں تبدلی آئی ہے کر سکتے ہیں کیونکہ اُن تمام تبدلیوں کو آپکے تھیم کے ساتھ مطابقت پیدا کرنا آپکا کام نہیں یہ آپکے تھیم فریمورک کا کام ہے.
تھیم فریمورک کو سیکھنے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے جسکے بعد آپ اس کا بخوبی استمال کرنا جان جائیں گے. اگر آپ بعد ازاں تھیم فریمورک کو بدلنا چاہیں گے تو آپکو نیا تھیم فریمورک دوبارہ سے سیکھنا پڑے گا. مگر چونکہ آپ پہلے سے ایک تھیم فریمورک جانتے ہوں گے لحاظہ آپ کو نیا فریمورک سیکھنے میں زیادہ زہنی جدوجہد نہیں کرنی پڑے گی.
کچھ نامور تھیم فریمورک کی لسٹ کچھ یوں ہے. اس لسٹ میں کچھ فریمورک کو استمال کرنے سے قبل آپ کو پیسے دیے ہوں گے جسے میں آپکے لیے تجویز نہیں کرتا. کیونکہ جو وقت آپ تھیم کو سیکھنے کہ لیے صرف کریں گے، دوسرے الفاظ میں تھیم بنانے کے ہنر کا نام دے سکتے ہیں. وہ وقت بہت قیمتی ہے کیونکہ آپ اس ہنر کو سیکھنے کہ بعد اس کے استمال کے لیے کسی کہ محتاج ہوں. یہ بات آپکے مفید نہ ہو گی.