"اخبار کیسے جانتا ہے جو وہ جانتا ہے؟" اس کا جواب بیشتر صارفین کو سن کر حیرت ہو گی: "معلومات کا اہم ترین ذریعہ نیوز ایجنسیاں ہیں۔ قریب گمنام طریقے سے کام کرتی نیوز ایجنسیاں تقریبا تمام عالمی واقعات کا سرچشمہ ہیں۔ تو ان ایجنسیاں کے نام کیا ہیں، یہ کیسے کام کرتی ہیں اور ان پر کون مال خرچ کرتا ہے؟ فیصلہ کر پانا کون کس قدر مشرق مغرب میں واقعات کی خبر رکھتا ہے، اس کے لیے ان سوالات کے جوابات اہم ہیں۔" (Höhne 1977, p. 11)

ایک سوئس میڈیا ریسرچر نے اشارہ دیا: "نیوز ایجنسیاں ذرائع ابلاغ کی معالومات کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ روزمرہ میڈیا کی دوکان چلانے والا کوئی بھی ان کے بغیر معلومات کا انتظام نہیں کر سکتا۔ اس لیے نیوز ایجنسیاں ہماری دنیا کے متعلق سوچ پر اثر انداز ہوتی ہیں؛ اس سے بڑھ کر، ہم جان پاتے ہیں انہوں نے ہمارے لیے کیا چنا ہے۔"  (Blum 1995, p. 9)

 ایجنسیوں کے بنیادی اہمیت کے پیش نظر، یہ بات زیادہ حیرت انگیز ہے کہ عام عوام ان کی جانتے تک نہیں۔ "سماج کا ایک بڑا حصہ انکے وجود سے بھی بےخبر ہے ... حقیقت میں، ایجنسیاں میڈیا مارکیٹ میں بہت اہم رول ادا کرتی ہیں۔ ان کی اہمیت کے باوجود ان پر ماضی میں بہت کم توجہ ڈالی گئی ہے۔" (Schulten-Jaspers 2013, p. 13)

یہاں تک کہ نیوز اایجنسی کے سرخیل نے لکھا: "نیوز ایجنسیز کے متعلق کچھ عجیب بات ہے۔ عام عوام ان کو بہت کم جانتی ہے۔ اخبار کی طرح پیش منظر کی بجائے ان کی سرگرمیوں پس منظر میں رہتی ہیں اور ان کوئی توجہ بھی نہیں ڈالتا، مگر کہانی کے ذرائعے کے طور پر آپ انہیں موجود پاؤ گے۔" (Segbers 2007, p. 9)