موضوع کے حوالے سے ہمیں سب سے پہلے یہ معین کرنا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کیا ہیں! کوئی بھی شخص جب عالمی حالات کے بارے میں سوچتا ہے ‘ کچھ غور کرتا ہے اور مشاہدہ کرتا ہے تو اس کے ذہن میں کچھ نہ کچھ نقشہ ضرور بنتا ہے کہ آج کل عالمی سطح پر کیا حالات ہیں. اس حوالے سے جو کچھ میں دیکھ رہا ہوں اسے میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں. میرے نزدیک اس کی تین سطحیں ہیں.