ذرا جائزہ لیجیے! یہاں ایمانیاتِ ثلاثہ کے ضمن میں ایمان باللہ کا ذکر بڑی وضاحت کے ساتھ آیا ہے‘ مثبت انداز میں بھی اور منفی انداز میں بھی! ایمان باللہ کا مثبت پہلو یہ ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرو‘ اور ایمان باللہ کا منفی پہلو یہ ہے کہ اللہ کے ساتھ شرک نہ کرو. لہذا التزامِ شکرِ الٰہی اور اجتناب عن الشرک‘ یہ دونوں چیزیں اگر حاصل ہو جائیں تو گویا ایمان باللہ اور اس کی مطلوبہ کیفیات انسان کو بتمام و کمال حاصل ہو جائیں گی.