قرآنِ حکیم کے فلسفہ و حکمت کی اساسِ کامل
چند تمہیدی اور بنیادی باتیں
سب سے پہلے نازل ہونے والی مکمل سورت
سب سے پہلے مجھے اس سورۂ مبارکہ کے بارے میں چند تمہیدی اور بنیادی باتیں عرض کرنی ہیں اور اس کے مضامین کا اجمالی تجزیہ پیش کرنا ہے. اللہ سے دعا ہے کہ قارئین کرام اِن کو گن کر اچھی طرح ذہن نشین فرما لیں اور انہیں ہمیشہ مستحضر رکھیں.