کورس تو لفظ ہی پڑھاتے ہیں آدمی‘ آدمی بناتے ہیں!
کورس پڑھنے سے تو انسان انسان نہیں بنتا. انسان تو انسان کے بنانے سے بنتا ہے. تعلیم کے لیے معلّم کی ضرورت ناگزیر ہے. تو یہ جان لیجیے کہ محمد رسول اللہ ﷺ معلم بن کر آئے. حضورﷺ نے خود فرمایا: وَاِنَّمَا بُعِثْتُ مُعَلِّمًا (۱) ’’اور میں تو معلم ہی بنا کر (۱) سنن ابن ماجہ‘ المقدمۃ‘ باب فضل العلماء والحث علی طلب العلم.وسنن الدارمی‘ المقدمۃ‘ باب فی فضل العلم والعالم.
بھیجا گیا ہوں‘‘. قرآن مجید میں حضور ﷺ کے طریق ِکار کے ضمن میں (قدرے تقدیم و تاخیر کے ساتھ )چار جگہ یہ الفاظ ملتے ہیں:
یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِکَ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ
(البقرۃ:۱۲۹و۱۵۱‘ آل عمران:۱۶۴‘ الجمعۃ:۲)
’’وہؐ انہیں اللہ کی آیات تلاوت کرکے سناتا ہے‘اور ان کا تزکیہ کرتا ہے‘اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے.‘‘
تو اللہ کی کتاب‘اللہ کے کلام کے معلم ہیں محمد رسول اللہ ﷺ .