اس سورئہ مبارکہ میں دوسرا اہم مضمون یہ سامنے آیا کہ اگر منکرین کا یہ اعتراض منطق اور عقل کی رو سے بالکلیہ باطل اور قطعاً بے وزن ہے تو پھر ان کے انکار کا اصل سبب کیا ہے اور یہ قیامت و آخرت کے منکر کیوں ہیں‘ اس کو تسلیم کیوں نہیں کرتے؟ اس (۱) سنن ابی داوٗد‘ کتاب الصلاۃ‘ باب مقدار الرکوع والسجود. ومسند احمد:۷۰۸۶کے تین نہایت اہم اور بنیادی سبب بیان کیے گئے.