آجر اور اجیر نہیں‘ آجر اور مستاجر

اُجرت پر کام کرانے والے کے لیے اصل اصطلاح ’’مستاجر‘‘ ہے. اسی قبیل کا ایک لفظ ’’متوفی‘‘ ہے جس کے اصل معنی ہیں وفات دینے والا ‘یعنی اللہ‘ نہ کہ جو فوت ہو رہا ہے ‘جس کے لیے اصل لفظ ’’مُتوفّٰی‘‘ ہے. ایسا ہی ایک لفظ ’’مغویہ‘‘ ہے جس کے معنی ہیں ’’اغوا کرنے والی‘‘ جبکہ اغوا کی جانے والی’’مغواۃ‘‘ ہے. تو مستاجر وہ شخص ہے جو کسی سے اُجرت پر کام لے رہا ہو اور آجر وہ شخص ہے جو اُجرت پر کسی کے ہاں کام کر رہا ہو.