اسی طرح صحیح بخاری ہی کی ایک اور حدیث کا حوالہ بھی یہاں بے محل نہ ہو گا. حضرت مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
مَا اَکَلَ اَحَدٌطَعَامًا قَطُّ خَیْرًا مِّنْ اَنْ یَّاْ کُلَ مِنْ عَمَلِ یَدِہٖ‘ وَکَانَ نَبِیُّ اللّٰہِ دَاوٗدَ عَلَیْہِ السَّلَامَ یَاْکُلُ مِنْ عَمَلِ یَدِہٖ
’’ کسی شخص نے اس سے بہتر روزی نہیں کھائی جس نے اپنے ہاتھ سے کام کر کے روزی کمائی ‘اور اللہ کے نبی داؤد ؑاپنے ہاتھ سے کام کر کے روزی کماتے تھے. ‘‘