قرآن اور حدیث رسول کی رو سے ہمیں یقینی کامل ہے کہ متذکرہ بالا ’’نظام خلافت‘‘ پوری دنیا میں قائم ہو کر رہے گا… البتہ یہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ اس کا نقطہ آغاز بننے کی سعادت کس خطۂ ارضی کے حصے میں آئے گی… اگرچہ گزشتہ چار سو سال کی تاریخ کے حوالے سے امید واثق ہے کہ اس کا نقطۂ آغاز سلطنت خداداد پاکستان ہی بنے گی. بہرحال ہمارے ایمان کا تقاضا ہے کہ اس کے لیے تن من دھن کے ساتھ سعی کریں. 

واخر دعوانا ان الحمد للہ رب العلمین