اعوذ باللّٰہ من الشیطٰن الرجیم . بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

وَ قَضٰی رَبُّکَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِیَّاہُ وَ بِالۡوَالِدَیۡنِ اِحۡسَانًا ؕ اِمَّا یَبۡلُغَنَّ عِنۡدَکَ الۡکِبَرَ اَحَدُہُمَاۤ اَوۡ کِلٰہُمَا فَلَا تَقُلۡ لَّہُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنۡہَرۡہُمَا وَ قُلۡ لَّہُمَا قَوۡلًا کَرِیۡمًا ﴿۲۳﴾......اَفَاَصۡفٰىکُمۡ رَبُّکُمۡ بِالۡبَنِیۡنَ وَ اتَّخَذَ مِنَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ اِنَاثًا ؕ اِنَّکُمۡ لَتَقُوۡلُوۡنَ قَوۡلًا عَظِیۡمًا ﴿٪۴۰

مطالعہ ٔ قرآنِ حکیم کے جس منتخب نصاب کا درس ان مجالس میں ہو رہا ہے اس کا تیرہواں سبق سورۂ بنی اسرائیل کی آیات ۲۳ تا ۴۰ پر مشتمل ہے. یہ آیاتِ مبارکہ اس سورۃ کے تیسرے اور چوتھے رکوع پر مشتمل ہیں. اس سبق کا عنوان یا موضوع ہے ’’اسلام کا معاشرتی اور سماجی نظام.‘‘