یہ بات بھی پیش نظر رہنی چاہیے کہ سورۂ بنی اسرائیل قرآن مجید کے قریباً وسط میں وارد ہوئی ہے. پندرہویں پارے کا آغاز اسی سورۂ مبارکہ سے ہوتا ہے. اس سورۂ مبارکہ کی ابتدا اور اختتام پر بنی اسرائیل کی تاریخ کے اہم واقعات کا خلاصہ ہے اور درمیان میں یعنی تیسرے اور چوتھے رکوع میں تورات کی تعلیمات کا خلاصہ بیان کیا گیا ہے. چنانچہ حبرُ الامّۃ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ان آیات میں تورات کے احکامِ عشرہ (Ten Commandments) کا خلاصہ اور نچوڑ بیان کر دیا گیا ہے.