جہاد فی سبیل اللہ کی تیسری منزل یعنی ’’اقامت دین ‘‘ کی جدوجہد کے لیے ایک منظم جماعت ناگزیر ہے. یہ جماعت دراصل اس جہاد کا نقطۂ آغاز ہے. یہ جماعت ایسے افراد پر مشتمل ہونی چاہیے جو جہاد فی سبیل اللہ کی اوّلین منزل سے گزر کر آئے ہوں. یعنی اپنے نفس کے خلاف جہاد کر کے اسے اللہ کا مطیع بنا چکے ہوں. یہ جماعت اپنے کارکنوں کی مزید تربیت کرے گی. پھر یہ دوسری منزل کا جہاد یعنی دعوت و تبلیغ کا حق ادا کرے گی.