برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ اور تاریخ بنی اسرائیل کے ابتدائی دور کے مابین حیرت انگیز مماثلت

متذکرہ بالا کلی مشابہت اور مماثلت کے ساتھ ساتھ بعض جزوی مشابہتوں کا معاملہ مزید حیران کن ہے. بالخصوص برصغیر پاک و ہند کی مسلمان قوم کی ماضی قریب کی تاریخ اور ملت ِاسلامیہ پاکستان کے موجودہ احوال و کوائف اور تاریخ بنی اسرائیل کے اولین دور کے حالات و واقعات کے مابین جو مشابہت اور مماثلت پائی جاتی ہے اُس کو شائد کوئی دوسری نظیر پوری انسانی تاریخ میں نہ مل سکے.