یہی وجہ ہے کہ امام الہند حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ نے اپنی معرکۃ الآراء تصنیف ’’ازالۃ اِلخفا عن خلافتہ الخلفائ‘‘ میں وجوب قیام خلافت پر بحث کرتے ہوئے جہاں بعض دوسری آیات کا بھی حوالہ دیا ہے وہاں سورۂ توبہ، سورۂ فتح، اور سورہ ٔصف کی محولہ بالا آیت پر تفصیلاً بحث کی ہے____ اوراس کے اصل مفہوم کو متذکرہ بالا احادیث کی روشنی میں واضح کیا ہے، جس سے یہ بات دو اور دو چار کی طرح ثابت ہو جاتی ہے کہ بالآخر پورے کرۂ ارضی پر اللہ کے دین کا غلبہ اُسی طرح ہو کر رہے گا جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں جزیرہ نمائے عرب پر ہو گیا تھا.