نبی اکرمﷺ کے خطبہ کے الفاظ

اس ضمن میں ایک او رحدیث آپ ہر خطبہ ٔجمعہ میں سنتے ہیں. یہ حدیث اس اعتبار سے بڑی اہم ہے کہ نبی اکرم اپنے ہر خطبے میں یہ الفاظ ارشاد فرماتے تھے . اس کے راوی حضرت جابر رضی اللہ عنہ ہیں. وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ہر خطبے کے شروع میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنابیان فرماتے تھے.

[اس حمد و ثنا کے الفاظ بعض احادیث میں یوں مذکور ہیں: 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ‘ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ‘ نَحْمَدُہٗ وَنَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَنُؤْمِنُ بِہٖ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّئَاتِ اَعْمَالِنَا وَنَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰــہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَنَشْہَدُ اَنَّ سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ - اَمَّا بَعْدُ ] 

بعض احادیث میں دورانِ خطبہ یہ الفاظ بھی وارد ہوئے ہیں: 
مَنْ یَّہْدِہِ اللّٰہُ فَلاَ مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْہُ فَلاَ ہَادِیَ لَہٗ ’’جس کو اللہ ہدایت دے دے اس کو کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور جس کو وہ گمراہ کردے اس کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتا‘‘. اِنَّ اَصْدَقَ الْحَدِیْثِ کِتَابُ اللّٰہِ ’’جان لو کہ سب سے سچی بات اللہ کی کتاب ہے‘‘ وَاَحْسَنَ الْہَدْیِ ہَدْیُ مُحَمَّدٍ  ’’اور بہترین ہدایت محمد کی ہدایت ہے‘‘ وَشَرُّ الْاُمُوْرِ مُحْدَثَاتُہَا ’’اور (تمام معاملات میں) بدترین اعمال وہ ہیںجو نئے ایجاد کر لیے جائیں‘‘ وَکُلُّ مُحْدَثَۃٍ بِدْعَۃٌ ’’اور ہر نئی چیز بدعت ہے‘‘. وَکُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ ’’اور ہر بدعت کھلم کھلا گمراہی ہے‘‘. وَکُلُّ ضَلَالَۃٍ فِی النَّارِ (۱’’اور ہر گمراہی کا آخری ٹھکانہ جہنم ہے.‘‘ (۱) سنن النسائی‘ کتاب صلاۃ العیدین‘ باب کیف الخطبۃ.