سیرتِ عثمان رضی اللہ عنہ کے چند درخشاں پہلو

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے لقب ’’ذُوالنورین‘‘ کی شرح اس آیت کی روشنی میں بھی ہوتی ہے‘ کیونکہ ہم جب حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی سیرتِ مبارکہ کا بغور مطالعہ کرتے ہیں تو صاف نظر آتا ہے کہ نور ِ صدیقیت اور نورِ شہادت‘ دونوں جس شخصیت میں یکجا جمع ہوئے ہیں وہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہیں.اس بات کو حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی سیرت کے تجزیے سے بہتر طریقے پر سمجھا جا سکے گا. میں جو بات واضح کرنا چاہتا ہوں‘ میں اس کا تانابانا بن چکا ہوں. اب آپ اس میں بہ سہولت پھول ٹانک سکتے ہیں‘ اب یہ پھول آپ کو علیحدہ محسوس نہیں ہوں گے بلکہ تانے بانے میں گتھے ہوئے نظر آئیں گے.