حضرت عثمان عنی رضی اللہ عنہ جو بالکل آغاز ہی میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی دعوت پر ایمان لائے تھے‘ خود فرماتے ہیں کہ نبی اکرم کے دست مبارک پر بیعت ایمان کرنے کے بعدمیری زندگی میں کوئی جمعہ ایسا نہیں گزرا جس میں‘ میں نے کسی نہ کسی غلام کو آزاد نہ کیا ہو. اگر کبھی ایسا اتفاق ہوا کہ میں کسی جمعہ کو غلام آزاد نہ کر سکا تو اگلے جمعہ کو میں نے دو غلام آزاد کیے.