مسجد نبوی کی توسیع کے لیے نبی اکرم نے ایک موقع پر فرمایا کہ ’’کون ہے جو فلاں مویشی خانے کو مول لے اور ہماری مسجد کے لیے وقف کر دے تاکہ اللہ اس کو بخش دے!‘‘ تو حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے بیس یا پچیس ہزار دینار میں یہ قطعہ زمین خرید کر مسجد نبوی کے لیے وقف کر دیا.