اب تک جو کچھ بیان کیا گیا ہے اس میں فَاَمَّا مَنۡ اَعۡطٰی وَ اتَّقٰی ۙ﴿۵﴾ کی پوری شان نظر آ رہی ہے. رہا تصدیق بالحسنیٰ کا معاملہ تو حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ ’’السّٰبِقُوۡنَ الۡاَوَّلُوۡنَ‘‘ میں شامل ہیں اور بعض لوگوں کے نزدیک ایمان لانے والوں میں ان کا پانچواں یاچھٹا نمبرہے. گویا آپ رضی اللہ عنہاصحابِ عشرہ مبشرہ میں سے حضرت ابوعبیدہ بن الجراح‘ حضرت عبدالرحمن بن عوف‘ حضرت زبیر بن العوام‘ حضرت سعید بن زید‘ حضرت طلحہ اور حضرت سعد بن ابی وقاص رضوان اللہ علیہم اجمعین سے بھی قبل دولت ایمان سے مشرف ہو چکے تھے.

تو یہ ہیں صدیقیت کے وہ اوصافِ ثلاثہ جو حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی سیرتِ مبارکہ میں نمایاں طور پر نظر آتے ہیں.