اس موضوع پر مفصل گفتگو تو قرآنِ حکیم کے منتخب نصاب میں سورۂ لقمان کے دوسرے رکوع اور سورۃ الحج کے آخری رکوع کے درسوں کے ضمن میں ہوتی ہے. یہاں مختصر طور پر یہ سمجھ لیجیے کہ شرک کی دنیا میں ہمیشہ دو نظام رہے ہیں‘ ایک سیاسی استحصال‘ اور دوسرا معاشی استحصال اور ان دونوں استحصالی نظاموں نے ہمیشہ مذہب اور دھرم کا لبادہ اوڑھے رکھا ہے.