اُسوۂ رسولﷺ کی روشنی میں ہماری دینی ذمہ داریاں

احمدہ واُصلی علی رسولہ الکریم اما بعد
اعوذ باللّٰہ من الشیطن الرجیم بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
لَقَدۡ کَانَ لَکُمۡ فِیۡ رَسُوۡلِ اللّٰہِ اُسۡوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنۡ کَانَ یَرۡجُوا اللّٰہَ وَ الۡیَوۡمَ الۡاٰخِرَ وَ ذَکَرَ اللّٰہَ کَثِیۡرًا ﴿ؕ۲۱﴾ (الاحزاب:۲۱صدق اللّٰہ العظیم 
رب اشرح لی صدری ویسرلی امری واحلل عقدۃ من لسانی یفقھوا قولی!
سورۃ الاحزاب کے تیسرے رکوع کے درس کی تکمیل کے بعد میں چاہتا ہوں کہ اس نشست میں آپ نبی اکرم کے ’’اسوۂ حسنہ‘‘ کے بارے میں چند اور باتیں سلسلہ وار ایک‘ دو‘ تین کی طرح نوٹ کر لیں اور اپنے ذہن میں بٹھا لیں.