اب آیئے ‘اس طویل بحث کی طرف جو میں نے ’’مزاج‘‘ کے بارے میں ابتدا میں کی ہے. آپ بھی جاننا چاہتے ہوں گے کہ میں نے جو ’’مزاج‘‘ بیان کئے ہیں ‘ان میں حضرت علیh کو میں کس مقام پر سمجھتا ہوں. میرے نزدیک صحابہ کرامؓ میں حضرت علیؓ کی شخصیت ’’Ambivert‘‘ ہے. ایک جامع الصفات شخصیت جن کے اندر دونوں رنگ موجود ہیں‘صدیقیت کا بھی اور شہادت کا بھی. حضور کی شخصیت کا ایک عکس جامعیت کے ساتھ آپ کو حضرت علیؓ ‘کی شخصیت میں نظر آئے گا.