موجودہ دَور میں انسانی زندگی کو عام طور پر دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، ایک انفرادی اور دوسرا اجتماعی… مذہب کا تعلق انفرادی زندگی سے سمجھا جاتا ہے اور اجتماعیت کے لئے بنیاد ہے سیکولرازم(Secularism) یعنی لادینیت… لامذہبیت نہیں. اس لئے کہ سیکولرازم مذہب کو تسلیم کرتا ہے لیکن اسے صرف انفرادی زندگی میں محدود قرار دیتا ہے. اس انفرادی مذہبی زندگی کے بھی تین حصے ہیں: عقیدہ (Dogma) ، عبادت (Rituals) ، اور چند سماجی رسوم (Social Customs) … ادھر اجتماعی زندگی کے بھی تین حصے ہیں. معاشرتی نظام، معاشی نظام اور سیاسی نظام. گویا تین گوشے انفرادی زندگی کے اور تین گوشے اجتماعی زندگی کے ملا کر کل ’’چھ‘‘ گوشے ہو گئے. اسی طرح انقلابی عمل کوبھی چھ مراحل سے گزرنا ہوتا ہے.